State News Digital

لیہ(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لیہ گل شیر نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 471 اور 465 ٹی ڈی اے، گورنمنٹ پرائمری سکول وارڈ نمبر 1 چوک اعظم اور گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 459 ٹی ڈی اے کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران سکولوں میں سیکیورٹی انتظامات،اساتذہ اور طلبہ کی حاضری،صفائی ستھرائی کی صورتحال،میل پروگرام کے ریکارڈ اور اے ڈی پی سکیمز کے تحت جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ اور سربراہان ادارہ جات کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور اساتذہ و طلبہ کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں اے ڈی پی سکیمز کے تحت تعمیراتی کام جاری ہیں وہاں ان کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور بروقت انتظامی اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *