یہ(تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی خصوصی ہدایات پر بغیر لائسنس گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف کارروائی۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ سیکرٹری آر ٹی اے فرخ بھٹی نے ٹیم کے ہمراہ متعدد شہروں میں غیر قانونی گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف کارروائی کی۔ اسسٹنٹ سیکریٹری آر ٹی اے نے لیہ، کوٹ سلطان اور چوک اعظم میں گڈز اڈوں کا معائنہ کیا اور ریکارڈ کی پڑتال کی۔ اس موقع پر متعدد بغیر لائسنس کے گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ سیکریٹری آر ٹی اے فرخ بھٹی نے کہا کہ بغیر لائسنس گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف حکومت پنجاب کی سخت ہدایات جاری ہوئی ہیں جس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ اڈا مالکان اپنے دفاتر اور اڈےکے خلاف حکومت پنجاب کی سخت ہدایات جاری ہوئی ہیں جس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ اڈا مالکان اپنے دفاتر اور اڈے رجسٹر کروائیں