Skip to main content

State News Digital

لیہ(تحصیل رپورٹر کروڑ لعل عیسن)ڈی ایس پی کا کروڑ لعل عیسن کے خدمت سنٹر کا دورہ
ڈی ایس پی لیہ نے کروڑ لعل عیسن میں قائم خدمت سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سروسز کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سٹاف کی حاضری اور کام کے طریقۂ کار کا جائزہ لیا۔
ڈی ایس پی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور سروس ڈیلیوری میں شفافیت اور بہتری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت سنٹرز کا مقصد عوام کو ایک ہی چھت تلے آسان اور بروقت سہولیات فراہم کرنا ہے، جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
دورے کے دوران ڈی ایس پی نے موقع پر موجود شہریوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے، جبکہ بعض شکایات پر فوری کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *