State News Digital


عوامی مسائل کے حل کےلیے دفاتر کے دروازے کھلے ہیں،ڈپٹی کمشنر

لیہ(تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام کو براہ راست رسائی فراہم کرنا اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس مشن کو پوری ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *