Skip to main content

State News Digital

لیہ،(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع لیہ میں سکیٹنگ ٹریک کی تعمیر کے لئے اقدامات میں تیزی آگئی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کے لیے خصوصی اسکیٹنگ ٹریک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسکیٹنگ ٹریک کی تعمیر کے کام کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹریک کی تعمیر کے لئے کام کی رفتار بڑھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکیٹنگ نوجوانوں میں مقبول ہوتا ہوا نیا کھیل ہے تاہم محفوظ ٹریک اور ماحول اس کے لئے از حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریک کے معیار کو مد نظر رکھا جائے اور لائٹنگ کے لئے بھی مناسب بندوبست کیا جائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی نے اسکیٹنگ ٹریک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے فضل جکھڑ پارک( دھوبی گھاٹ) کا بھی معائنہ کیا اور جاری تزئین و آرائش اور بحالی کے کا جائزہ لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *