لیہ(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ارشد ندیم نے تحصیل چوبارہ کے علاقوں ٹرکو اڈا اور رفیق آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کام کے معیار اور رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس لیے ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بروقت سہولت میسر آ سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق تحصیل چوبارہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو عوامی توقعات کے مطابق مکمل کیا جائے گا