ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر محمد شاہد ملک، سی ای او صحت ڈاکٹر عبد القیوم خان، افسرانِ تعلیم و دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں اسکولوں میں مسنگ فسیلیٹیز، مخدوش کمروں کی حالت کو بہتر بنانے اور عصرِ حاضر کے مطابق جدید آؤٹ لائن پڑھانے سمیت دیگر امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق تعلیم کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں سرکاری اسکولوں میں جدید نصاب اور بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں جدید نصاب پڑھایا جائے اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بہترین نتائج حاصل ہوں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اسکولوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی یقینی بنایا جائے جب کہ اے ای اوز حضرات اسکولوں کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کریں اور جی پی ایس کیمرہ کے ذریعے اپنی لوکیشن رپورٹ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کے معاملات میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تعلیم کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔