تھانہ چوک اعظم پولیس نے گم شدہ لڑکے کو تلاش کرکے وارثان کے حوالے کر دیا،شہری محمد امین طاہر نے تین روز قبل پولیس کا درخواست دی کہ اس کا بیٹا محمد شرجیل طاہر گھر سے لا پتہ ہو گیا ،تھانہ چوک اعظم پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے محمد شرجیل طاہر کو تلاش کیا ،وارثان کو تھانہ مدعو کرکے محمد شرجیل طاہر کو ان کے حوالے کر دیا ،انے بچے کو دیکھ کر وارثان کی آنکھیں نم ہو گئی اور انہوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا