وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن”خواتین پر تشددکبھی نہیں “پر عمل کرتے ہوئے لیہ پولیس خواتین کے تحفظ کےلئے متحرک ،تھانہ کروڑ پولیس نے بیوی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شوہر کو فوری کاروائی کرتے ہوئےگرفتار کر لیا ،ملزم طارق نے اپنی بیوی پر بے رحمانہ تشدد کیا اور قتل کی نیت سے چھری کے وار کرکے شدید زخمی کیا ، متاثرہ کے بھائی رفیق کی مدعیت میں تھانہ کروڑ پولیس نے مقدمہ درج کیا اور فوری رسپانس کرتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی ،ملزم کو بند حوالات کرکے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ،ایس ایچ او تھانہ کروڑ عابد علی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں خواتین کے تحفظ کےلئے پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے ،خواتین اور بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبو ل نہیں ،خواتین پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف کڑی سے کڑی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔