جنوبی پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک پہچانے کا مشن جاری.ڈپٹی ڈائریکٹر لیہ وقار الحسن بودلہ کی سربراہی میں ریلوے اسٹیشن روڈ پر واقع ہول سیل یونٹ پر کارروائی،1250 کلو ناقص گھی تلف،فوڈ بزنس آپریٹر کو 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر عوام تک ملاوٹ سے پاک خوراک کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر لیہ وقار الحسن بودلہ کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ریلوے اسٹیشن روڈ پر واقع ہول سیل یونٹ پر کارروائی عمل میں لائی۔بناسپتی گھی کے سیمپل فیل پائے گئے۔گھی کی ویلیو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے معیار سے کم پائی گئی۔سینکڑوں کلو گھی تلف کر کے مالک کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی بہتری کے لیے ہر چھوٹے بڑے کاروبار کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام خوراک کے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔