وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ڈینگی مکاؤ ،سکھ پاؤ مہم کے تحت عوامی شعور و آگہی اجاگر کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن محبوب اقبال ھنجرا کی زیر نگرانی میں انسداد ڈینگی آگاہی مہم کے پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ میونسپل کمیٹی فتح پور کے ورکرز نے شہریوں، دکانداروں، ریڑھی بانوں اور ڈرائیور حضرات میں ڈینگی سے متعلق معلومات پر مبنی پمفلٹس تقسیم کئے۔