State News Digital

لیہ،14 اگست 2025(سٹی رپورٹر) خوش آمدید یوم آزادی۔ یوم آزادی 14 اگست پر سبز ہلالی پرچم ڈی سی کمپلیکس میں لہرا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا۔ ایم پی اے سمعیہ عطا شہانی، سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر فہد نور، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار علی حیدری، سی ای او تعلیم ڈاکٹر قیوم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صائمہ سیماب، ڈی او سپورٹس امتیاز احمد بھٹی، صدر انجمن تاجران اظہر ہانس اور ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح لیہ میں بھی یوم آزادی ملی جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ آج کا دن لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ تحریک آزادی اور معرکہ حق کے شہداء نے وطن کا تحفظ اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو خراج عقیدت اور ملک کے ہر فرد اور محنت کش کو جو اس کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایم پی اے سمعیہ عطا شہانی نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ہم وطن کے بہترین دفاع پر اپنی پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *