Skip to main content

State News Digital

ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کا عزم

لیہ(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر محمد شاہد ملک،اسسٹنٹ کمشنرز رانا زہیب کریم اور محبوب اقبال ہنجرا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایات کے مطابق عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور ضلعی انتظامیہ اس مقصد کے حصول کے لیے متحرک انداز میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانا اور سرکاری نرخوں پر دستیابی حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر اصف علی ڈوگر نے کہا کہ فیلڈ میں مؤثر نگرانی کے ذریعے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں مارکیٹوں کے دورے باقاعدگی سے کیے جائیں اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی نتائج سامنے لائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق تمام افسران اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال رہے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں قابو میں رکھی جا سکیں۔ اجلاس کے اختتام پر پرائس کنٹرول سے متعلق مجموعی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے مزید بہتری کی ہدایات جاری کی گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *