لیہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع لیہ راؤ عمر فاروق کی زیرِ صدارت گڈز ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقد ہواجس میں گڈز ٹرانسپورٹ سے متعلق امور اور شاہرات کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء کو ضلع کی حدود میں پٹرولنگ پولیس کی جانب سے شاہرات کو محفوظ بنانے، ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع لیہ راؤ عمر فاروق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں شاہرات کی حفاظت، عوامی سہولت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے پٹرولنگ پولیس مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز نے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی