State News Digital

لیہ (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین لیہ میں جشنِ آزادی اور شجر کاری مہم کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ ایم پی اے سمیعہ عطا شاہانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جن کا استقبال پرنسپل پروفیسر ذکیہ انور نے کیا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد طالبات نے ملی نغمے اور ولولہ انگیز تقاریر پیش کیں جبکہ جشنِ آزادی ریلی بھی نکالی گئی۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ اختتامی سیشن میں ایم پی اے سمیعہ عطا شاہانی نے لیگی رہنما مہر طفیل لوہانچ، آصف خان شاہانی اور پرنسپل پروفیسر ذکیہ انور کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *