State News Digital

چیف نجینئر(اواینڈایم)ڈسٹری بیوشن میپکوانجینئرمحمدشہزادراعی نے کہا ہے کہ صارفین کوبلاتعطل اور بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی میپکو کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی ٹینشن فیڈرزکی بائفرکیشن اورایریاپلاننگ کے منصوبے جلد ازجلدمکمل کیے جائیں اور اوور لوڈ ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن اور بیلنسنگ بھی کی جائے۔ تاکہ صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جاسکے اورصارفین کی کم وولٹیج اور ٹرپنگ جیسی شکایات کاخاتمہ کیاجاسکے اورلائن لاسزکوبھی کم کیا جا سکے۔چیف انجینئرنے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے افسران اورسٹاف کو ہدایت کی کہ موجودہ سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر مستعد اورالرٹ رہیں اورضلعی انتظامیہ کے متعلقہ محکموں کے افسران اورعوام سے مسلسل رابطہ میں رہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کئے جا سکیں۔انہوں نے لائن سٹاف کوبھی ہدایت کی کہ مکمل ٹی اینڈ پیIپی پی ای کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ چیف انجینئرنے کسٹمرفیسیلیٹیشن سنٹرزکے سٹاف کو بھی ہدایت کی کہ میپکوصارفین سے صارف دوست اوراچھارویہ اپنایاجائے شکایات سنٹرزکاعملہ تینوں شفٹوں میں چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں۔انہوں نے کہاکہ کمپلینٹ سنٹرمیں درج ہونے والی شکایات پرصارف کوکمپلینٹ نمبردیاجائے اورشکایات کی صارف سے مکمل معلومات حاصل کی جائیں اورشکایات کاازالہ ہونے تک صارف سے رابطہ میں رہاجائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے دورے کے موقع پرسپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرساجدحُسین گوندل،ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل میپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئر فرقان زکریاسے میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔چیف انجینئرنے کہا کہ بجلی کی بہترتقسیم اورمستقبل کی ضروریات کومدنظررکھتے ہوئے فیڈررزکی ایریاپلاننگ اورٹرپنگ کے مسائل پرقابوپانے کے لیے فیڈرز اور لائنوں میں باربار ہونے والی ٹرپنگ کی وجوہات تلاش کی جائیں اوران کامستقل حل کیا جائے۔چیف انجینئر نے کہا کہ لائن سٹاف کی تربیت اور آگاہی کے لئے روزانہ کی بنیاد پرسیفٹی پریڈ کا اہتمام کیاجائے تاکہ لائن سٹاف دوران ڈیوٹی ٹی اینڈپی کامکمل استعمال کریں۔ میپکوانجینئرمحمدشہزادراعی نے کہا ہے کہ صارفین کوبلاتعطل اور بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی میپکو کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی ٹینشن فیڈرزکی بائفرکیشن اورایریاپلاننگ کے منصوبے جلد ازجلدمکمل کیے جائیں اور اوور لوڈ ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن اور بیلنسنگ بھی کی جائے۔ تاکہ صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جاسکے اورصارفین کی کم وولٹیج اور ٹرپنگ جیسی شکایات کاخاتمہ کیاجاسکے اورلائن لاسزکوبھی کم کیا جا سکے۔چیف انجینئرنے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے افسران اورسٹاف کو ہدایت کی کہ موجودہ سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر مستعد اورالرٹ رہیں اورضلعی انتظامیہ کے متعلقہ محکموں کے افسران اورعوام سے مسلسل رابطہ میں رہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کئے جا سکیں۔انہوں نے لائن سٹاف کوبھی ہدایت کی کہ مکمل ٹی اینڈ پیIپی پی ای کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ چیف انجینئرنے کسٹمرفیسیلیٹیشن سنٹرزکے سٹاف کو بھی ہدایت کی کہ میپکوصارفین سے صارف دوست اوراچھارویہ اپنایاجائے شکایات سنٹرزکاعملہ تینوں شفٹوں میں چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں۔انہوں نے کہاکہ کمپلینٹ سنٹرمیں درج ہونے والی شکایات پرصارف کوکمپلینٹ نمبردیاجائے اورشکایات کی صارف سے مکمل معلومات حاصل کی جائیں اورشکایات کاازالہ ہونے تک صارف سے رابطہ میں رہاجائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے دورے کے موقع پرسپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرساجدحُسین گوندل،ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل میپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئر فرقان زکریاسے میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔چیف انجینئرنے کہا کہ بجلی کی بہترتقسیم اورمستقبل کی ضروریات کومدنظررکھتے ہوئے فیڈررزکی ایریاپلاننگ اورٹرپنگ کے مسائل پرقابوپانے کے لیے فیڈرزاورلائنوں میں باربارہونے والی ٹرپنگ کی وجوہات تلاش کی جائیں اوران کامستقل حل کیا جائے۔چیف انجینئر نے کہا کہ لائن سٹاف کی تربیت اورآگاہی کے لئے روزانہ کی بنیادپرسیفٹی پریڈکااہتمام کیاجائے تاکہ لائن سٹاف دوران ڈیوٹی ٹی اینڈپی کامکمل استعمال کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *