وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن تجاوزات سے پاک پنجاب کے لئے عملی اقدامات جاری۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی خصوصی ہدایات پر تحصیل چوبارہ میں عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ نعمان محمود کی زیر نگرانی تحصیل چوبارہ میں تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران تھڑوں، چھپروں، سائن بورڈز اور ٹریفک، پیدل چلنے والوں کے لئے دشواری کا سبب بننے والی اشیاء کو سڑک کی حدود سے باہر منتقل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی تجاوزات کے خلاف احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔