لیہ فقیران در مصطفے’ میرج پروجیکٹ کے تحت چھ مستحق بہن بیٹیوں کو جہیز حوالگی کے سلسلے میں تقریب منعقد سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت جہیز حوالگی کے منفرد انداز پر شرکاء کا ایف ڈی ایم سوسائٹی کے روح رواں رفیق ملیحہ،صدر قاضی محمد آصف سمیت دیگر ٹیم ممبران کو خراج تحسین پیش چودہویں تقریب لیہ کی نجی مارکی میں منعقد کی گئی بیاسی بچیوں کی شادیاں میرج پروجیکٹ کے تحت تاحال پایہ تکمیل تک پہنچی تفصیلات کے مطابق ایف ڈیم ایم سوسائٹی کے زیر انتظام تقریب منعقد ہوئی جس میں چھ یتیم و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی بچیوں کو شادی کے سلسلہ میں جہیز کا سامان فراہم کیا گیاقابل تحسین امر یہ ہے کہ جہیز حوالگی کی تقریب میں نہ صرف بہن بیٹیوں بلکہ انکے والدین تک کے ناموں کو بھی صیغہ راز میں رکھا جاتا ہے اور شادی شدہ جوڑوں کو بھی سٹیج کی زینت نہیں بنایا جاتا منعقدہ تقریب میں لیہ چیمبر آف کامرس کے صدر ملک عدنان نہرہ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی جبکہ چیمبر آف کامرس کے سینئیر نائب صدر طاہر محمود خان خٹک بھی انکے ہمراہ تھے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا حمد وثناء کے بعد شرکاء مقررین نے تقریب میں آئے مہمانوں سے خطاب کیا اور سوسائٹی کے اقدام کو سراہا جبکہ مہمان خصوصی ملک عدنان نہرہ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فقیران در مصطفے’سوسائٹی کے ممبران کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے یہ خوش نصیبوں کے حصے میں اجر آتا ہے یہ رب العالمین انکو سعادتِ دیتے ہیں جو اس کو لیڈ کرتے ہیں اس کو لے کر چلتے ہیں جبکہ سرپرست ایف ڈی ایم رفیق ملیحہ کا گفتگو کرتے ہوئے بتانا تھا کہ پندرہ لوگوں کی ٹیم میں سے تین لوگوں کو علم ہوتا ہے کہ جہیز حوالگی کا سامان کس گھر کی دہلیز پر پہنچایا جانا ہے جوکہ انویسٹیگیشن ممبران ہیں
بانی و سرپرست ایف ڈی ایم محمد رفیق ملیحہ،صدر میرج پروجیکٹ قاضی محمد آصف جنرل سیکرٹری شیخ محمد نیاز سمیت ٹیم ممبران جن میں محمد عثمان،محمد عمران،اعجاز احمد،محمد آصف دھت،مہر شاہد،محمد رمیض،محمد سرفراز ،غلام مصطفیٰ،صدیق حسین،محمد بلال کی کاوشوں کو تقریب کے شرکاء کی جانب سے خوب سراہا گیا تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا تمام شرکاء نے رب کائنات کی بارگاہ میں ہاتھ پھیلا کر نیک تمنائوں کی دعا کی جبکہ صدر میرج پروجیکٹ محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرج پروجیکٹ کے تحت مخیر حضرات اور ذندہ دل اہلیان لیہ کے تعاون سے تاحال بیاسی بہن بیٹیوں کو جہیز کا سامان فراہم کیا جا چکا ہے