State News Digital

لیہ پولیس کا ایک اور اعزاز ،لیڈی کانسٹیبل رابعہ حبیب (ایلیٹ فورس ) انسپائرنگ فیمیل آفیسر ایوارڈ کےلئے نامزد ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نےباہمت لیڈی کانسٹیبل رابعہ حبیب کو اپنے آفس میں مدعو کیا ،تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ لیڈی کانسٹیبل رابعہ حبیب ورلڈ پولیس سمٹ تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو ں گی اور پنجاب پولیس ضلع لیہ کا نام روشن کریں گی ،لیڈی کانسٹیبل رابعہ حبیب کو محکمہ پولیس کی طرف سے دوبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹرمیں منعقد ہونے والی ورلڈ پولیس سمٹ2025 تقریب میں انسپائرنگ فیمیل آفیسر ایوارڈ کےلئے نامزد کیا گیا ،منعقدہ ہونے والی تقریب میں دیگر ممالک سمیت پنجاب پولیس کے متعدد افسران شرکت کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *