لیہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹا۔ اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد ریاض،ایم ایس ڈاکٹر غلام محی الدین، ڈاکٹر ام سلمیٰ، انفورسمنٹ آفیسر فہد نور اور دیگر افسران و عملہ موجود تھے۔اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر نے شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔اے ڈی سی جی نے مریضوں کی تیمارداری کرتے ہوئے ان میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، اس کی قدر کرنا ہم سب کا فرض ہے آج ضلعی انتظامیہ لیہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہر طبقہ کے ساتھ مل کر جشنِ آزادی شایان شان طریقے سے منا رہی ہے تاکہ نئی نسل کو وطن سے محبت اور قربانیوں کی اہمیت کا احساس دلایا جا سکے۔