لیہ(تحصیل رپورٹر) لیہ میں یونیورسٹی آف لیہ میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا آغاز کیا۔ وائس چانسلر نے ہوا میں غبارے چھوڑے اور کبوتر آزاد کیے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر کا کہنا تھا کہ آج ہم عہد کریں کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے پہلے سے بڑھ کر کام کریں گے ، جشن آزادی کے موقع پر تعلیم سے محبت ، ملک کی تعمیر و ترقی ہمارا مقصد ہے، رجسٹرار پروفیسر ذیشان حسن نے کہا کہ جشن آزادی ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ پاکستان کو کیسے عظیم تر بنانا ہے، پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ انجم کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کر دیں۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر امبرین شاہجہان ، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ اور دیگر بھی شریک رہیں